Tafseer-al-Kitaab - Al-Faatiha : 5
اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ
اِيَّاكَ : صرف تیری نَعْبُدُ : ہم عبادت کرتے ہیں وَ : اور اِيَّاكَ : صرف تجھ سے نَسْتَعِيْنُ : ہم مدد چاہتے ہیں
(اے اللہ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔
[11] عبادت کا لفظ بھی عربی زبان میں تین معنوں میں استعمال ہوتا ہے : (1) پوجا اور پرستش۔ (2) اطاعت اور فرمانبرداری۔ (3) بندگی اور غلامی۔ یہاں بیک وقت تینوں معنی مراد ہیں۔ یعنی ہم تیرے پرستار بھی ہیں، مطیع اور فرمانبردار بھی اور بندہ و غلام بھی۔ [12] یعنی ہم تجھ ہی کو حاجت روا سمجھ کر تیری طرف رجوع کرتے ہیں۔ اس آیت نے ہر قسم کی مظہر پرستی اور مخلوق پرستی کی جڑ کاٹ دی ہے اور خفیف سی گنجائش بھی پیر پرستی، پیغمبر پرستی، فرشتہ پرستی یا اولیاء پرستی کی باقی نہیں چھوڑی ہے۔
Top