تشریح : اس آیت میں اقرار توحید، اللہ کی حمد اور دعا کا پہلو ظاہر ہوتا ہے۔ مسلمان اللہ کو وحدہ لاشریک سمجھتا ہے اسی لئے اقرار کرتا ہے کہ میں صرف اور صرف اللہ کی عبادت کرتا ہوں، اللہ کی وحدانیت، بڑائی اور طاقت کا اقرار کرتے ہوئے اسی سے مدد کا طلب گار بھی ہوں۔ یعنی یہ آیت اقرار توحید کی بہترین صورت ہے اگلی آیت میں عاجزی و انکساری سے دعا کی جارہی ہے۔