Bayan-ul-Quran - Al-Faatiha : 7
صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ١ۙ۬ۦ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠   ۧ
صِرَاطَ : راستہ الَّذِينَ : ان لوگوں کا أَنْعَمْتَ : تونے انعام کیا عَلَيْهِمْ : ان پر غَيْرِ : نہ الْمَغْضُوبِ : غضب کیا گیا عَلَيْهِمْ : ان پر وَلَا : اور نہ الضَّالِّينَ : جو گمراہ ہوئے
رستہ ان لوگوں کا جن پر آپ نے انعام فرمایا ہے (ف 3) ۔ نہ (رستہ) ان لوگوں کا جن پر آپ کا غضب کیا گیا (ف 4) اور نہ ان لوگوں کا جو (رستہ سے) گم ہوگئے۔ (7)
3۔ انعام سے دینی انعام مراد ہے انعام والے چارہ گروہ ہیں۔ انبیائ، صدیقین، شہداء اور صالحین۔ 4۔ غضب کے مستحق وہ لوگ ہیں جو تحقیقات کے باوجود راہ ہدایت کو چھوڑ دیں اور گمراہ وہ ہیں جو صراط مستقیم کی تحقیقات نہ کرنا چاہیں ان میں مغضوب زیاداہ ناراضی کے مستحق ہیں جو دیدہ دانستہ حق کی مخالفت میں سرگرم ہیں۔
Top