مسند امام احمد - حضرت عبدالرحمن بن حسنہ (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 743
حدیث نمبر: 3807
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:‏‏‏‏ أَتَيْنَا عَلَى حُذَيْفَةَ، فَقُلْنَا:‏‏‏‏ حَدِّثْنَا مَنْ أَقْرَبُ النَّاسِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَدْيًا وَدَلًّا فَنَأْخُذَ عَنْهُ وَنَسْمَعَ مِنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ أَقْرَبُ النَّاسِ هَدْيًا،‏‏‏‏ وَدَلًّا،‏‏‏‏ وَسَمْتًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ مَسْعُودٍ حَتَّى يَتَوَارَى مِنَّا فِي بَيْتِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَلَقَدْ عَلِمَ الْمَحْفُوظُونَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ هُوَ مِنْ أَقْرَبِهِمْ إِلَى اللَّهِ زُلْفَى ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کے مناقب
عبدالرحمٰن بن یزید کہتے ہیں کہ ہم حذیفہ ؓ کے پاس آئے تو ہم نے ان سے کہا: آپ ہمیں بتائیے کہ لوگوں میں چال ڈھال میں رسول اللہ سے سب سے قریب کون ہے کہ ہم اس کے طور طریقے کو اپنائیں، اور اس کی باتیں سنیں؟ تو انہوں نے کہا کہ لوگوں میں چال ڈھال اور طور طریقے میں رسول اللہ سے سب سے قریب ابن مسعود ؓ ہیں، یہاں تک کہ وہ ہم سے اوجھل ہو کر آپ کے گھر کے اندر بھی جایا کرتے تھے، اور رسول اللہ کے اصحاب کو جو کسی طرح کی تحریف یا نسیان سے محفوظ ہیں یہ بخوبی معلوم ہے کہ ام عبد کے بیٹے یعنی عبداللہ بن مسعود ؓ ان سب میں اللہ سے سب سے نزدیک ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل الصحابة ٢٧ (٣٧٦٢) (تحفة الأشراف: ٣٣٧٤) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: یعنی لوگ جو بیان کریں گے وہ بالکل حقیقت کے مطابق ہوگا، اور انہوں نے یہ بیان کیا کہ ابن مسعود ؓ اللہ کے رسول کے طور طریقے سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے، اور ان سے ازحد قریب تھے، یہ صحابہ کی زبان سے ابن مسعود کی فضیلت کا اعتراف ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 3807
Top