مسند امام احمد - - حدیث نمبر 2543
حدیث نمبر: 2543
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْسُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ هَلْ فِي الْجَنَّةِ مِنْ خَيْلٍ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ إِنِ اللَّهُ أَدْخَلَكَ الْجَنَّةَ فَلَا تَشَاءُ أَنْ تُحْمَلَ فِيهَا عَلَى فَرَسٍ مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ يَطِيرُ بِكَ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شِئْتَ إِلا فَعَلْتَ ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ،‏‏‏‏ هَلْ فِي الْجَنَّةِ مِنْ إِبِلٍ ؟ قَالَ:‏‏‏‏ فَلَمْ يَقُلْ لَهُ مِثْلَ مَا قَالَ لِصَاحِبِهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِنْ يُدْخِلْكَ اللَّهُ الْجَنَّةَ يَكُنْ لَكَ فِيهَا مَا اشْتَهَتْ نَفْسُكَ وَلَذَّتْ عَيْنُكَ .
جنت کے گھوڑوں کے متعلق
بریدہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم سے پوچھتے ہوئے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا جنت میں گھوڑے ہیں؟ آپ نے فرمایا: اگر اللہ نے تم کو جنت میں داخل کیا تو تمہاری خواہش کے مطابق تمہیں سرخ یاقوت کے گھوڑے پر سوار کیا جائے گا، تم جہاں چاہو گے وہ تمہیں جنت میں لے کر اڑے گا ، آپ سے ایک شخص نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا جنت میں اونٹ ہیں؟ بریدہ کہتے ہیں: آپ نے اس کو پہلے آدمی کی طرح جواب نہیں دیا۔ آپ نے فرمایا: اگر اللہ نے تمہیں جنت میں داخل کیا تو اس میں تمہارے لیے ہر وہ چیز موجود ہوگی جس کی تم چاہت کرو گے اور جس سے تمہاری آنکھیں لطف اٹھائیں گی ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ١٩٣٩) (حسن) (تراجع الالبانی ٢٤٥، الصحیحہ ٣٠٠١، صحیح الترغیب ٣٧٥٦، و ٣٧٥٧ )
قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشکاة (5642)، الضعيفة (1980)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2543
Top