مسند امام احمد - - حدیث نمبر 2537
حدیث نمبر: 2537
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَلِجُ الْجَنَّةَ صُورَتُهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَا يَبْصُقُونَ فِيهَا وَلَا يَمْتَخِطُونَ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يَتَغَوَّطُونَ، ‏‏‏‏‏‏آنِيَتُهُمْ فِيهَا الذَّهَبُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَمْشَاطُهُمْ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، ‏‏‏‏‏‏وَمَجَامِرُهُمْ مِنَ الْأُلُوَّةِ، ‏‏‏‏‏‏وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ، ‏‏‏‏‏‏وَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ يُرَى مُخُّ سُوقِهِمَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ مِنَ الْحُسْنِ، ‏‏‏‏‏‏لَا اخْتِلَافَ بَيْنَهُمْ وَلَا تَبَاغُضَ، ‏‏‏‏‏‏قُلُوبُهُمْ قَلْبُ رَجُلٍ وَاحِدٍ يُسَبِّحُونَ اللَّهَ بُكْرَةً وَعَشِيًّا ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ، ‏‏‏‏‏‏وَالْأُلُوَّةُ هُوَ الْعُودُ.
اہل جنت کی صفت کے متعلق
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا ان کی شکل چودہویں رات کے چاند کی طرح ہوگی، نہ وہ اس میں تھوکیں گے نہ ناک صاف کریں گے اور نہ پاخانہ کریں گے، جنت میں ان کے برتن سونے کے ہوں گے، ان کی کنگھیاں سونے اور چاندی کی ہوں گی، ان کی انگیٹھیاں عود کی ہوں گی اور ان کا پسینہ مشک کا ہوگا۔ ان میں سے ہر آدمی کے لیے (کم از کم) دو دو بیویاں ہوں گی، خوبصورتی کے سبب ان کی پنڈلی کا گودا گوشت کے اندر سے نظر آئے گا۔ ان کے درمیان کوئی اختلاف نہ ہوگا، اور نہ ان کے درمیان کوئی عداوت و دشمنی ہوگی۔ ان کے دل ایک آدمی کے دل کے مانند ہوں گے، وہ صبح و شام اللہ کی تسبیح بیان کریں گے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١ - یہ حدیث صحیح ہے، ٢ - «الألوة» عود کو کہتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/بدء الخلق ٨ (٣٢٤٥، ٢٤٦، ٣٢٥٤) و أحادیث الأنبیاء ١ (٣٣٢٧)، صحیح مسلم/الجنة ٦ و ٧ (٢٨٣٤/١٤، ١٧)، سنن ابن ماجہ/الزہد ٣٩ (٤٣٣٣) (تحفة الأشراف: ١٤٦٧٨) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 2537
Top