کتے کے جوٹھے برتن کو مٹی سے مانجھنے سے متعلق
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھوئے، ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی سے (مانجھے) ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة ٣٧ (٧٣) بنحوہ وفیہ السابقة بالتراب، (تحفة الأشراف ١٤٤٩٥) (صحیح )
قال الشيخ الألباني: صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 339
Top