جو کوئی گناہ سے محفوظ رہنے کے واسطے نکاح کرتا ہے تو خداوند قدوس اس کی مدد فرماتے ہیں
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: تین (طرح کے لوگ) ہیں جن کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر لازم و ضروری کرلیا ہے: (ایک) وہ مکاتب ١ ؎ جو مقررہ رقم ادا کر کے آزادی حاصل کرلینے کے لیے کوشاں ہو۔ (دوسرا) ایسا نکاح کرنے والا جو شادی کر کے عفت و پاکدامنی کی زندگی بسر کرنا چاہتا ہو (تیسرا) وہ مجاہد جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کے لیے نکلا ہو ۔
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: ٣١٢٢ (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: مکاتب ایسا غلام ہے جو اپنی ذات کی آزادی کی خاطر مالک کیلئے کچھ قیمت متعین کر دے، قیمت کی ادائیگی کے بعد وہ آزاد ہوجائے گا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 3218
Narrated Abu Hurairah: It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "There are three who are promised the help of Allah: The Mukatab who wants to buy his freedom, the one who gets married seeking to keep himself chaste, and the Mujahid who fights in the cause of Allah." *Mukatab: the slave who has made a contract of manumission.
Top