حضرت عبداللہ بن سلام ؓ کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن سلام ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم ﷺ کے ساتھ سفر میں تھے دوران سفر کچھ لوگوں نے نبی کریم ﷺ سے یہ سوال پوچھا کہ یا رسول اللہ! ﷺ سب سے افضل عمل کون سا ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ پر ایمان لانا، اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا اور حج مبرور، پھر نبی کریم ﷺ نے وادی میں سے کسی کو یہ نداء کرتے ہوئے سنا کہ گواہی دیتا ہوں اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ، اللہ کے رسول ہیں نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں بھی اس کی گواہی دیتا ہوں اور یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ جو شخص بھی اس کی گواہی دے گا وہ شرک سے بری ہوجائے گا۔