حضرت حذیفہ بن یمان ؓ کی مرویات
حضرت حذیفہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھے نبی کریم ﷺ کے گھر میں رات گذارنے کا اتفاق ہوا نبی کریم ﷺ نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے لحاف کا ایک کونا نبی کریم ﷺ پر تھا اور دوسرا کونا حضرت عائشہ ؓ پر تھا وہ اس وقت " ایام " سے تھیں یعنی نماز نہیں پڑھ سکتی تھیں۔