مسند امام احمد - یحییٰ بن حصین رحمتہ اللہ علیہ کی اپنی والدہ سے روایت - حدیث نمبر 17532
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْيَانُ عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ أَوَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کی حدیثیں
حضرت مغیرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ اتنی دیر قیام فرماتے کہ آپ کے مبارک قدم سوج جاتے لوگ کہتے یا رسول اللہ ﷺ! اللہ تعالیٰ نے تو آپ کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف فرمادئیے ہیں پھر اتنی محنت؟ نبی کریم ﷺ فرماتے کیا میں شکرگذار بندہ نہ بنوں؟
Top