حضرت عبداللہ بن مالک ابن بحینہ ؓ کی حدیثیں۔
حضرت ابن بحینہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے لوگوں سے پوچھا کیا ابھی نماز میں تم میں سے کسی نے میرے ساتھ قرأت کی تھی؟ لوگوں نے کہا جی ہاں! نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب ہی تو میں کہوں کہ مجھ سے جھگڑا کیوں ہو رہا ہے؟ جب نبی کریم ﷺ نے یہ فرمایا تو لوگ نبی کریم ﷺ کے ساتھ نماز میں قرأت کرنے سے باز آگئے۔