حضرت ابوامامہ صدی بن عجلان ابن عمروبن وہب باہلی ؓ کی مرویات
حضرت ابو امامہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کی صاحبزادی حضرت ام کلثوم ؓ کو قبر میں اتارا جانے لگا تو نبی کریم ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی " ہم نے تمہیں اس مٹی سے پیدا کیا، اسی میں واپس لوٹائیں گے اور اسی سے دوبارہ نکالیں گے " اب یہ مجھے یاد نہیں رہا کہ نبی کریم ﷺ نے " بسم اللہ وفی سبیل اللہ وعلی ملۃ رسول اللہ ﷺ " کہا یا نہیں پھر جب لحد بن گئی تو نبی کریم ﷺ نے ان کی طرف ٹہنیاں پھینکیں اور فرمایا کہ اینٹوں کے درمیان کی خالی جگہیں اس سے پر کردو پھر فرمایا اس سے ہوتا کچھ نہیں ہے لیکن زندے خوش ہوجاتے ہیں۔