حضرت سفیان بن ابی زھیر ؓ کی حدیثیں
حضرت سفیان بن ابی زہیر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو لوگ بھی اپنے یہاں کتے کو رکھتے ہیں جو کھیت، شکار یار یوڑ کی حفاظت کے لئے نہ ہو، ان کے اجروثواب سے روزانہ ایک قیراط کی کمی ہوتی رہتی ہے، سائب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان ؓ سے پوچھا کہ کیا آپ نے براہ راست یہ حدیث نبی کریم ﷺ سے سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! اس مسجد کے رب کی قسم۔