حضرت ابوواقدلیثی ؓ کی حدیثیں
حضرت ابو واقد لیثی ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہاں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو بکری کی سرین اور اونٹوں کے کوہان کاٹ لیا کرتے تھے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا جانور کے جسم کا جو حصہ بھی زندہ جانور سے کاٹا جائے وہ مردار ہوتا ہے۔