حضرت ابودرداء ؓ کی مرویات
حضرت ابودرداء ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے صحابہ ؓ سے فرمایا کیا تم ایک رات میں تہائی قرآن پڑہنے سے عاجز ہو؟ صحابہ کرام ؓ کو یہ بات بہت مشکل معلوم ہوئی اور وہ کہنے لگے کہ اس کی طاقت کس کے پاس ہوگی؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا سورت اخلاص پڑھ لیا کرو (کہ وہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے)