مسند امام احمد - ایک صحابیہ (رض) کی روایت - حدیث نمبر 22608
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنِي الْأَسْلَمِيُّ يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى فَقَالَ هُوَ مَسْجِدِي
وہ حدیثیں جو حضرت سہل بن سعد ؓ نے ان سے نقل کی ہیں۔
حضرت سہل بن سعد ؓ سے بحوالہ ابی بن کعب ؓ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے اس مسجد کے متعلق سوال کیا جس کی بنیاد تقوٰی پر رکھی گئی تھی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس سے مراد میری مسجد ہے۔
Top