وہ روایات جو حضرت ابوایوب انصاری ؓ نے ان سے نقل کیا ہے۔
حضرت ابو ایوب انصاری ؓ سے مروی ہے کہ حضرت ابی بن کعب ؓ نے ان سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا اگر کوئی آدمی اپنی بیوی سے مجامعت کرے اور اسے انزال نہ ہو تو کیا حکم ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا شرمگاہ کو دھولے اور وضو کر کے نماز پڑھ لے۔