حضرت عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر ؓ کی حدیثیں
ایک انصاری صحابی ؓ سے مروی ہے کہ زمانہ جاہلیت کے حوالے سے " قسامت " کا رواج تھا نبی کریم ﷺ نے اسے زمانہ جاہلیت کے طریقے پر ہی برقرار رکھا اور چند انصاری حضرات کے معاملے میں " جن کا تعلق بنو حارثہ سے تھا اور انہوں نے یہودیوں کے خلاف دعویٰ کیا تھا " نبی کریم ﷺ نے یہی فیصلہ فرمایا تھا۔