حضرت جابر بن سمرہ ؓ کی مرویات
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے اس لئے کوئی شخص تم سے یہ بیان کرتا ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو بیٹھ کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے تو وہ غلط بیانی کرتا ہے۔ حضرت جابر ؓ سے فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کا خطبہ اور نماز معتدل ہوتے تھے۔ حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ دو خطبے دیتے تھے پہلے ایک خطبہ دیتے اور بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ دیتے۔