حضرت عمر فاروق ؓ کی مرویات
قزعہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ میت کو اہل محلہ کے رونے دھونے کی وجہ سے عذاب میں مبتلا کریں گے؟ فرمایا کہ یہ بات مجھ سے حضرت عمر ؓ نے نبی ﷺ کے حوالے سے بیان کی ہے، میں نے حضرت عمر ؓ کی طرف اس کی جھوٹی نسبت کی ہے اور نہ حضرت عمر ؓ نے نبی ﷺ کی طرف۔