حضرت جابر بن سمرہ ؓ کی مرویات
سماعت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے پوچھا کیا آپ نبی ﷺ کی مجلسوں میں شریک ہوتے تھے انہوں نے فرمایا ہاں۔ نبی ﷺ زیادہ وقت خاموش رہتے اور کم ہنستے تھے۔ البتہ نبی ﷺ کی موجودگی میں صحابہ اشعار بھی کہہ دیا کرتے تھے اور اپنے معاملات ذکر کرکے ہنستے بھی تھے اور نبی ﷺ تبسم بھی فرماتے تھے۔