خلع کا بیان
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ثابت بن قیس ؓ کی بیوی نے ان سے خلع کرلیا تو نبی اکرم نے اس کی عدت ایک حیض مقرر فرمائی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث کو عبدالرزاق نے معمر سے معمر نے عمرو بن مسلم سے عمرو نے عکرمہ سے اور عکرمہ نے نبی اکرم سے مرسلاً روایت کیا۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطلاق ١٠ (١١٨٥)، (تحفة الأشراف: ٦١٨٢) (صحیح )
Top