حضرت زید بن خالدجہنی ؓ کی مرویات
حضرت زید بن خالد ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ کی موجودگی میں ایک شخص نے ایک مرغے پر اس کے چیخنے کی وجہ سے لعنت کی، نبی ﷺ نے فرمایا اس پر لعنت نہ کرو، کیونکہ یہ نماز کی طرف بلاتا ہے۔ حضرت زید بن خالد ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے ہمیں حدیبیہ میں بارش کے اثرات میں نماز پڑھائی۔۔۔۔۔۔ پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔