حضرت عقبہ بن حارث ؓ کی مرویات
حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک مرتبہ نعیمان کو لایا گیا جن پر شراب نوشی کا الزام تھا نبی کریم ﷺ نے اس وقت گھر میں موجود سارے مردوں کو حکم دیا اور انہوں نے نعیمان کو ہاتھوں، ٹہنیوں اور جوتیوں سے مارا میں بھی مارنے والوں میں شامل تھا۔