حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
سالم کہتے ہیں مجھے یاد نہیں کہ میں نے کتنی مرتبہ حضرت ابوہریرہ ؓ کو بازار میں کھڑے ہو کر یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا فتنوں کا ظہور ہوگا اور ہرج کی کثرت ہوگی صحابہ کرام ؓ نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ ہرج سے کیا مراد ہے؟ نبی کریم ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا (قتل قتل)