حضرت ابوہریرہ ؓ کی مرویات
سعید بن مسیب (رح) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت حسان بن ثابت ؓ نے ایک حلقے کے لوگوں سے جن میں حضرت ابوہریرہ ؓ بھی شامل تھے فرمایا اے ابوہریرہ میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا تم نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میری طرف سے جواب دو اللہ روح القدس کے ذریعے تمہاری مدد فرمائے حضرت ابوہریرہ ؓ نے فرمایا جی ہاں بخدا۔