حضرت مسوربن مخرمہ ؓ اور مروان بن حکم ؓ کی مرویات
حضرت مسور ؓ اور مروان ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ ذوالحلیفہ پہنچ کر ہدی کے جانور کے گلے میں قلادہ باندھا اس کا شعار کیا اور وہاں سے احرام باندھ لیا حدیبیہ میں حلق کرلیا اور اپنے صحابہ ؓ کو بھی اس کا حکم دیا اور حلق کرنے سے پہلے ہی قربانی کرلی اور صحابہ ؓ کو بھی اس کا حکم دیا۔