مسند امام احمد - حضرت وائل بن حجر (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 16990
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَيُّوبَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاسِجٍ الْحَضْرَمِيُّ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَصْحَابِهِ قُومُوا فَقَاتِلُوا قَالَ فَرُمِيَ رَجُلٌ بِسَهْمٍ قَالَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْجَبَ هَذَا
حضرت عتبہ بن عبدسلمی ؓ کی حدیثیں
حضرت عتبہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے قتال کا حکم دیا، اس دوران ایک صحابی ؓ کو تیر لگ گیا، نبی ﷺ نے فرمایا اس نے اپنے لئے جنت واجب کرلی۔
Top