حضرت عبدالرحمن بن صفوان کی حدیثیں۔
حضرت عبدالرحمن بن صفوان سے مروی ہے کہ جب نبی ﷺ نے مکہ مکرمہ فتح کرلیا تو میں نے اپنے دل میں سوچا کہ گھر جاکرجوراستے میں ہی تھا کہ کپڑے پہنتاہوں اور دیکھتاہوں کہ نبی ﷺ کیا کرتے ہیں چناچہ میں چلا اور نبی ﷺ کے پاس اس وقت پہنچا جب آپ خانہ کعبہ سے باہر آچکے تھے صحابہ کرام استلام کررہے تھے انہوں نے اپنے رخسار بیت اللہ پر رکھے ہوئے تھے اور نبی ﷺ ان سب کے درمیان میں تھے میں نے حضرت عمر سے پوچھا کہ نبی ﷺ نے خانہ کعبہ میں داخل ہو کر کیا کیا تو انہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ نے دو رکعتیں پڑھی تھیں۔