ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ رات کو نو رکعتیں پڑھتے تھے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ١- عائشہ ؓ کی حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ٢- اس باب میں ابوہریرہ، زید بن خالد اور فضل بن عباس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٨١ (١٣٦٠)، ( تحفة الأشراف: ١٥٩٥١)، مسند احمد (٦/٣٠، ١٠٠) (صحیح)
وضاحت: ١ ؎: ایسا کبھی کبھی کرتے تھے، یہ سب نشاط اور چستی پر منحصر تھا، اس بابت یہ نہیں کہہ سکتے کہ حدیثوں میں تعارض ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1213)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 443
سفیان ثوری نے بھی یہ حدیث اسی طرح اعمش سے روایت کی ہے،