مسند امام احمد - حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کی حدیثیں - حدیث نمبر 3338
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى أَنْ يَنْزِلَ الْأَبْطَحَ وَيَقُولُ إِنَّمَا أَقَامَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَائِشَةَ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
عطاء کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس ؓ ابطح میں پڑاؤ کرنے کے قائل نہ تھے اور فرماتے تھے کہ نبی ﷺ نے یہاں صرف حضرت عائشہ ؓ کی وجہ سے قیام کیا تھا۔
Top