حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کی حدیثیں
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ کسی سفر میں تھا کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا مغیرہ پانی کا برتن پکڑ لو میں اسے پکڑ کر نبی کریم ﷺ کے ہمراہ چل پڑا نبی کریم ﷺ قضاء حاجت کے لئے چلے گئے اور میری نظروں سے غائب ہوگئے اب میں نبی کریم ﷺ کو نہیں دیکھ سکتا تھوڑی دیرگذرنے کے بعد نبی کریم ﷺ واپس آئے اور پانی منگوایا۔ اور اپنے بازؤوں سے آستینیں اوپر چڑھانے لگے لیکن نبی کریم ﷺ نے جو شامی جبہ زیب تن فرما رکھا تھا اس کی آستینیں تنگ تھیں اس لئے وہ اوپر نہ ہوسکیں چناچہ نبی کریم ﷺ نے دونوں ہاتھ نیچے سے نکال لئے اور چہرہ اور ہاتھ دھوئے سر پر مسح کیا اور موزوں پر مسح کیا۔