حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
بکر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے ذکر کیا کہ حضرت انس ؓ نے ہم سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت انس ؓ کو مغالطہ ہوگیا ہے نبی کریم ﷺ نے ابتداء میں تو حج کا احرام باندھا تھا اور ہم نے بھی ان کے ساتھ حج کا ہی احرام باندھا تھا پھر جب نبی کریم ﷺ مکہ مکرمہ پہنچے تو فرمایا جس شخص کے پاس ہدی کا جانور نہ ہو اسے چاہئے کہ اسے عمرہ بنالے میں نے یہ بات حضرت انس ؓ کو بتائی انہوں نے فرمایا کہ تم تو ہمیں بچہ ہی سمجھتے ہو۔