حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میری جو بیوی تھی وہ حضرت عمر ؓ کو ناپسند تھی انہوں نے مجھ سے کہا کہ اسے طلاق دے دو میں نے اسے طلاق دینے میں لیت ولعل کی تو حضرت عمر ؓ نبی کریم ﷺ کے پاس آگئے نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ عبداللہ اپنی بیوی کو طلاق دے دو چناچہ میں نے اسے طلاق دے دی۔