حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
ابونجیح کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی نے حضرت ابن عمر ؓ سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ حج کیا لیکن انہوں نے اس دن کا روزہ نہیں رکھا میں نے حضرت ابوبکر ؓ حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ کے ساتھ حج کیا لیکن انہوں نے بھی اس دن کا روزہ نہ رکھا میں اس دن کا روزہ رکھتا ہوں اور نہ حکم دیتا ہوں اور نہ منع کرتا ہوں۔