حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ، اہل نجد کے لئے قرن اور اہل شام کے لئے جحفہ کو میقات قرار دیا ہے یہ تین جگہیں تو میں نے نبی کریم ﷺ سے سن کر خود یاد کی ہیں اور یہ بات مجھ سے بیان کی گئی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اہل یمن کے لئے یلملم ہے کسی نے عراق کے متعلق پوچھا تو فرمایا اس وقت عراق نہ تھا۔