حضرت کعب بن عجرہ ؓ کی حدیثیں
حضرت کعب بن عجرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک مرتبہ فتنہ کا ذکر فرمایا اسی دوران وہاں سے ایک نقاب پوش آدمی گذرا نبی کریم ﷺ نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ اس دن یہ اور اس کے ساتھی حق پر ہوں گے میں اس کے پیچھے چلا گیا اس کا مونڈھا پکڑا اور نبی کریم ﷺ کی طرف اس کا رخ کرکے پوچھا یہ آدمی؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہاں! دیکھا تو وہ حضرت عثمان غنی ؓ تھے۔