مسند امام احمد - بنوسلیم کے ایک صحابی (رض) کی روایت - حدیث نمبر 17399
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ حَدَّثَنِي زِرُّ بْنُ حُبَيْشٍ قَالَ وَفَدْتُ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ وَإِنَّمَا حَمَلَنِي عَلَى الْوِفَادَةِ لُقِيُّ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَأَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقِيتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ فَقُلْتُ لَهُ هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ وَغَزَوْتُ مَعَهُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ غَزْوَةً
حضرت صفوان بن عسال مرادی ؓ کی حدیثیں
زر بن حبیش (رح) کہتے ہیں کہ میں حضرت عثمان غنی ؓ کے دور خلافت میں مدینہ منورہ حاضر ہوا سفر کا مقصد حضرت ابی بن کعب ؓ اور دیگر صحابہ کرام ؓ سے ملاقات تھی میری ملاقات حضرت صفوان بن عسال ؓ سے ہوئی میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے نبی کریم ﷺ کی زیارت کی ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ (12) بارہ غزوات میں بھی حصہ لیا ہے۔
Top