حضرت ابوسیارہ متعی ؓ کی حدیث
حضرت ابو سیارہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ میرے پاس شہد کے بہت سے چھتے ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا اس کا عشر ادا کیا کرو، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ اس کا پہاڑ میرے لئے مخصوص فرما دیجئے، نبی ﷺ نے اسے میرے لئے مخصوص فرما دیا۔