حضرت مستورد بن شداد ؓ کی حدیثیں
حضرت مستورد ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حضرت عمرو بن عاص ؓ کے پاس تھا، دوران گفتگو میں نے ان سے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم پر سب سے زیادہ سخت لوگ رومی ثابت ہوں گے، ان کی ہلاکت قرب قیامت میں ہی مکمل ہوگی، حضرت عمرو ؓ نے فرمایا کیا میں نے آپ کو ایسی باتیں کرنے سے منع نہیں کیا تھا؟