حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
رشید ہجیری کے والد سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمرو ؓ عرض کیا کہ جنگ یرموک کے دن آپ کو مجھ سے جو ایذاء پہنچی اس سے درگذر کیجئے اور مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے خود نبی کریم ﷺ سے سنی ہو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مسلمان وہ ہوتا ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔