حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کی مرویات
حضرت ابن عمرو ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کی زبان سے جو چیزیں سن لیتا اسے لکھ لیتا تاکہ یاد کرسکوں مجھے قریش کے لوگوں نے اس سے منع کیا اور کہا کہ تم نبی کریم ﷺ سے جو کچھ بھی سنتے ہو سب لکھ لیتے ہو حالانکہ نبی کریم ﷺ بھی ایک انسان بعض اوقات غصہ میں بات کرتے ہیں اور بعض اوقات خوشی میں ان لوگوں کے کہنے کے بعد میں نے لکھنا چھوڑ دیا اور نبی کریم ﷺ سے یہ بات ذکر کردی نبی کریم ﷺ نے فرمایا لکھ لیا کرو اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میری زبان سے حق کے سواکچھ نہیں نکلتا۔