حضرت یعلی بن مرہ ثفقی ؓ کی حدیثیں
حضرت یعلی بن مرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک دن میں نبی ﷺ کے ساتھ صحراء کی طرف نکلا، ایک مقام پر پہنچ کر نبی ﷺ نے فرمایا تم ان دونوں درختوں کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ رسول اللہ ﷺ تمہیں حکم دیتے ہیں کہ اللہ کے اذن سے اکٹھے ہوجاؤ، چناچہ میں ان کے پاس گیا اور کہا تو وہ دونوں اکٹھے ہوگئے اور نبی ﷺ نے قضاء حاجت فرمائی، پھر واپس آکر فرمایا ان سے جا کر کہہ دو کہ نبی ﷺ تمہیں حکم دیتے ہیں کہ اپنی اپنی جگہ چلے جاؤ، چناچہ ایسا ہی ہوا۔