حضرت زیاد بن حارث الصدائی ؓ کی حدیثیں
حضرت زیاد بن حارث ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ طلوع فجر کے وقت نبی ﷺ نے انہیں اذان دینے کا حکم دیا، چناچہ میں نے اذان دی، جب نبی ﷺ وضو کر کے نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو اقامت کے وقت حضرت بلال ؓ نے اقامت کہنا چاہی، نبی ﷺ نے فرمایا صدائی بھائی اقامت کہے کیونکہ جو شخص اذان دیتا ہے وہی اقامت بھی کہتا ہے۔