حضرت حبشی بن جنادہ سلولی ؓ کی حدیثیں
حضرت حبشی ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے دعاء کرتے ہوئے فرمایا اے اللہ! حلق کرانے والوں کو معاف فرما، صحابہ ؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعاء فرمائیے، نبی ﷺ نے پھر حلق کرانے والوں کے لئے دعاء فرمائی اور تیسری مرتبہ قصر کرنے والوں کے لئے دعاء فرمائی۔