حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓ کی بقیہ حدیثیں
حضرت عقبہ بن عامر ؓ سے مروی ہے کہ میں نبی ﷺ کی طرف نسب کر کے کوئی ایسی بات نہیں کہوں گا جو انہوں نے نہ کہی ہو، میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص میری طرف جھوٹی نسبت کر کے کوئی بات بیان کرے، وہ اپنے لئے جہنم میں ٹھکانہ بنا لے۔