حضرت عرباض بن ساریہ ؓ کی مرویات
حضرت عرباض بن ساریہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے مجھے ایک مرتبہ سحری کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا اس مبارک کھانے کے لئے آجاؤ۔ پھر میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اے اللہ! معاویہ کو حساب اور کتاب کا علم عطاء فرما اور اسے عذاب سے محفوظ فرما۔