حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کی مرویات
حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مجھے اور حضرت عمر ؓ کو زمین کا فلاں فلاں ٹکڑا عنایت کیا تھا، حضرت زبیر ؓ نے آل عمر کے پاس جا کر ان سے ان کا حصہ خرید لیا اور حضرت عثمان ؓ کے پاس آکر کہنے لگے کہ عبدالرحمن کا یہ خیال تھا کہ نبی ﷺ نے انہیں اور حضرت عمر ؓ کو زمین کا فلاں ٹکڑا عنایت فرمایا تھا اور میں نے آل عمر کا حصہ خرید لیا ہے، حضرت عثمان ؓ نے فرمایا کہ عبدالرحمن کی شہادت قابل اعتبار ہے۔