وہ روایات جوزربن حبیش ؓ نے ان سے نقل کی ہیں۔
زر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی ؓ سے عرض کیا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ معوذتین کے متعلق کہتے ہیں (کہ یہ قرآن کا حصہ نہیں ہیں اسی لئے وہ انہیں اپنے نسخے میں نہیں لکھتے؟ ) حضرت ابی بن کعب ؓ نے فرمایا کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے ان سورتوں کے متعلق پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھ سے کہنے کے لئے فرمایا گیا ہے۔ ( " قل " کہہ دیجئے) لہٰذا میں کہہ دیتا ہوں چناچہ نبی کریم ﷺ نے جو چیز کہی ہے وہ میں بھی کہتا ہوں۔ زر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی ؓ سے معوذتین کے متعلق پوچھا حضرت ابی بن کعب ؓ نے فرمایا کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے ان سورتوں کے متعلق پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھ سے کہنے کے لئے فرمایا گیا ہے۔ ( " قل " کہہ دیجئے) لہٰذا میں کہہ دیتا ہوں چناچہ نبی کریم ﷺ نے جو چیز کہی ہے وہ ہم بھی کہتے ہیں۔ زر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی ؓ سے معوذتین کے متعلق پوچھا حضرت ابی بن کعب ؓ نے فرمایا کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے ان سورتوں کے متعلق پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھ سے کہنے کے لئے فرمایا گیا ہے۔ ( " قل " کہہ دیجئے) لہٰذا میں کہہ دیتا ہوں چناچہ نبی کریم ﷺ نے جو چیز کہی ہے وہ ہم بھی کہتے ہیں۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند بھی مروی ہے۔ زر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی ؓ سے معوذتین کے متعلق پوچھا حضرت ابی بن کعب ؓ نے فرمایا کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے ان سورتوں کے متعلق پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھ سے کہنے کے لئے فرمایا گیا ہے۔ ( " قل " کہہ دیجئے) لہٰذا میں کہہ دیتا ہوں چناچہ نبی کریم ﷺ نے جو چیز کہی ہے وہ ہم بھی کہتے ہیں۔ زر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی ؓ سے عرض کیا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ معوذتین کے متعلق کہتے ہیں (کہ یہ قرآن کا حصہ نہیں ہیں اسی لئے وہ انہیں اپنے نسخے میں نہیں لکھتے؟ ) حضرت ابی بن کعب ؓ نے فرمایا کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے ان سورتوں کے متعلق پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھ سے کہنے کے لئے فرمایا گیا ہے۔ ( " قل " کہہ دیجئے) لہٰذا میں کہہ دیتا ہوں چناچہ نبی کریم ﷺ نے جو چیز کہی ہے وہ ہم بھی کہتے ہیں۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔